فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈمن آفیسر / پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے استغاثہ دائر اور دو افراد کو موقع سے گرفتار کرادیا۔انہوں نے سوساں روڈ،مدینہ ٹائون سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورسپر سٹوروں میں اشیائے ضروریہ کی ڈی سی ریٹ کے مطابق قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے اوور چارجنگ پر ایکشن لیا۔انہوں نے مجموعی طور پر 45۔ انسپکشنز کرکے اوور چارجنگ پر 40ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔




