لاہور (بیوروچیف) پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن (پیف) نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران لاکھوں اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیف حکام کے مطابق ٹیچرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اساتذہ کو جدید تدریسی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔ ٹریننگ کا آغاز یکم جولائی سے کیا جا رہا ہے اور یہ مکمل طور پر آن لائن موڈ میں ہوگی۔پالیسی کے تحت پیف کے تمام پارٹنر اسکولوں سے دو، دو اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ کے لیے رجسٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




