گرمی کے باعث ہیلمٹ کی پابندی موخر کی جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تاجر برادری نے شدید گرمی کے باعث ہیلمٹ کی پابندی دو ماہ کیلئے موخر کرنے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق شہر میں گرمی کی شدت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکی ہے اس شدید موسمی حالا ت میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران سٹی کے صدر محمد امین بٹ اور وائس چیئرمین حافظ طاہر جمیل میاں نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کئی شہری دل، بلڈ پریشر اور سانس کے امراض میں مبتلا ہیں۔ تیز دھوپ اور حبس میں ہیلمٹ پہننا ان مریضوں کیلئے صحت کے لئے مزید خطرہ بن رہا ہے۔ لوڈشیڈنگ اور گرمی کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں عوام کو ریلیف کی خاطر تاجر برادری نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور مقامی انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ آئندہ 2 ماہ کے لئے موٹر سائیکل سواروں کے لئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں