فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گلبرگ پولیس نے گرونانک پورہ میں 7سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق گرونانک پورہ گلی نمبر14 کے رہائشی پیراں دتہ نے بتایا کہ تین روز قبل اسکی 7سالہ بیٹی مریم محلہ کی دکان سے چیز لینے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم نے بیٹی کو روک کر باتوں میں لگا لیا اور نازیبا حرکات کرنے لگا۔ موقع پر موجود دکاندار دیگر نے بھی دیکھا تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ تاہم ایس ایچ او گلبرگ عبدالغفار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر اوباش ملزم علی رضا کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزم سے 7سوگرام چرس بھی برآمد ہوئی۔




