گفتگو میں کرختگی کسی بھی سیاستدان کو زیب نہیں دیتی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے پارلیمنٹ اورمیڈیا پرالفاظ کی گولہ باری کو اخلاقی قدروں کے منافی قرار دیاہے ان کاکہناتھاکہ تمیز اور تہذیب کادامن نہیں چھوڑنا چاہئے اخلاق و اقدارسے عزت ہوتی ہے-مولانا فضل الرحمان ایک مدبر سیاستدان اوربڑے عالم دین کے بیٹے ہیں مگران سے بھی بعض اوقات الفاظ کا چنا مناسب نہیں تھا -جوش خطابت میں ریاست اور شہدا سے متعلق بھی ان کی گفتگومناسب نہیں تھی-انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے کبھی ایسی گفتگونہیں کی جسے غیر مہذب کہاجائے۔گفتگو میں شدت اور کرختگی کسی بھی سیاستدان کوزیب نہیں دیتی سیاتدان معاشرے میں رول ماڈل ہوتے ہیں اگر سیاستدان اس طرح کی گفتگو کریں گے تو معاشرے میں اس کے اثرات اچھے نہیں ہوتے-انہوں نے کہاکہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگرتکریم اورتعظیم برقراررہنی چاہئے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں