گلوکارہ آئمہ بیگ نے زین احمد سے شادی کر لی

اسلام آباد (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ “راستہ” کے سی ای او زین احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ جوڑے نے اپنی نجی زندگی کو طویل عرصے تک میڈیا سے دور رکھا، تاہم دونوں نے انسٹاگرام پر ایک ساتھ اپنی تصویریں شیئر کر کے تعلقات کو باضابطہ طور پر ظاہر کیا ہے۔اس کے بعد انہیں مختلف تقریبات اور چھٹیوں کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا، مگر شادی کی خبر ایک سرپرائز کے طور پر سامنے آئی۔رواں سال کے آغاز میں نکاح کی تقریب کینیڈا میں نہایت سادگی سے سر انجام پائی، جسے میڈیا کی نظروں سے دور رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں