گلوکار پرویز مہدی کی برسی 29اگست کو منائی جائیگی

لاہور( شوبز نیوز)نامور گلوکار پرویز مہدی کی20ویں برسی 29اگست کو منائی جائے گی۔ پرویز مہدی نے 70 کی دہائی میں اپنے فنی سفرکا آغاز کیا۔انہوںنے ریڈیو پاکستان کیلئے گائے گئے گیت میں جانا پردیس سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ ان کا اصل نام پرویز حسن تھا جنہوںنے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی شاگردی اختیار کرنے کے بعد اپنا نام پرویز مہدی رکھ لیا۔وہ غزل کے علاوہ گیت اور فوک گانے گانے میں بھی خاص کمال اور مہارت رکھتے تھے۔انہوںنے ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ پہلا یادگار گاناتک چن پیا جانداای اس مہارت سے گایا کہ ملکہ ترنم نے ریکارڈنگ کے بعد پرویز مہدی کا ماتھا چوم لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں