فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیر سٹر عمر اسرا ر منے خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ہونیوالے الیکشن میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت کیساتھ کامیا ب ہو گی – خطے میں حقیقی ترقی، انفراسٹرکچر کا جال اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے صرف مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں مکمل ہوئے۔ کارکردگی عوام کے سامنے ہے، اس لیے عوام ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے میاں نوازشریف کے نامزدامیدواروں کومنتخب کریں گے-ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کے علاوہ کسی بھی جماعت نے گلگت میں ایک اینٹ تک نہیں لگائی اور خطے کو لاہور جیسا خوبصورت بنایا جائے گا۔ پارٹی قائد میاں نواز شریف کی گلگت بلتستان آمد اور ان کے استقبال نے سیاسی منظر نامے کو یکسر بدل دیا ہے اور عوام آج بھی نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن کا الیکشن منشور گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ دلوانے، معاشی استحکام اور خطے کے روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں صرف خدمت کی بنیاد پر مقابلہ کیا جائے۔بلا وجہ تنقید نہ کی جائے-بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت میں اضافہ، کارکردگی کی بنیاد پر ہواہے-عوام کی بڑی تعداد مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔




