گلگت بلتستان کے مالی بحران پر پیپلز پارٹی کی قیادت متحرک

گلگت (نامہ نگار)گلگت بلتستان کے مالی بحران کے حل کے لیے پیپلز پارٹی قیادت متحرک ہو گئی۔ گلگت بلتستان کے مالی بحران پر وفاق سے خصوصی مالی پیکیج مانگنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، جی بی حکومت وفاق سے فوری فنڈز اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق مالی بحران کے حل کیلئے اعلی سطح مذاکرات کی تیاری کی جا رہی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے اضافی وفاقی فنڈز بھی مانگے جائیں گے۔ گلگت بلتستان کے مالی وسائل بڑھانے کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ این ایف سی طرز کے مالی انتظامات اور مالی استحکام کے لیے آئینی و انتظامی آپشنز پر بھی غور جاری ہے۔ اگر وفاقی تعاون نہ ملا تو متبادل مالی حکمت عملی پر بھی عملدرآمد کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جی بی کے مالی استحکام کیلئے وفاق کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے دبائو بڑھایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں