گمشدہ لڑکی14سال بعد اہلخانہ کے سپرد

کراچی(بیورو چیف)ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اور گمشدہ لڑکی کو 14سال کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایدھی شلٹر ہوم میں داخل گمشدوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کا ایدھی فاؤنڈیشن کا نیک مشن ہے۔ترجمان ایدھی فانڈیشن کے مطابق 16اپریل 2012کو کراچی کینٹ ریلوے ہیلپ سینٹر سے ایدھی ہوم سہراب گوٹھ ایدھی شلٹر ہوم میں 14سال کی عمر داخل ہونیوالی بچی کو 19جون 2026بروز جمعہ 14 سال بعد 28سال کی عمر میں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ایدھی ہوم سہراب گوٹھ شیلٹر ہوم سے پنجاب سے آنے والے بہن اور بہنوئی کے حوالے کر دیا گیا جو اپنے آبائی گھر روانہ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں