گندم کی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی

میرپورخاص (نامہ نگار)میرپورخاص میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈان جاری، مزید ایک گودام سے بھاری مقدار میں گندم برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے لی گئی، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانیو نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹورا آباد میں ایک خفیہ اطلاع پر چکی کے ایک گودام پر چھاپہ مارا، جو آصف ملک کا بتایا جاتا ہے، جہاں کارروائی کرتے ہوئے گودام سے 361من (14.44 میٹرک ٹن) گندم برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔، جسے بعد ازاں پی آر سی (PRC) میرپورخاص کے سرکاری گودام منتقل کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ناجائز ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ گندم کی مصنوعی قلت اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں