گوادر (نامہ نگار)چینی ساختہ سستے سولر سسٹمز کی فروخت گوادر کے الیکٹرانک بازاروں میں گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے کے دوران تیزی سے بڑھ گئی ہے۔ اس پیش رفت نے نہ صرف دکانداروں کی آمدنی میں اضافہ کیا ہے بلکہ رہائشیوں کو طویل دورانیے کی بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے بھی وقتی ریلیف فراہم کیا ہے، جو خلیجی توانائی بحران کے باعث پاکستان کو شدید متاثر کر رہی ہے۔گوادر پرو کے مطابق مارچ اور جاری اپریل کے دوران میرے اسٹور میں سستے اور معیاری سولر سسٹمز کی فروخت میں تقریباً 60فیصد اضافہ ہوا ہے، اور آمدنی بھی بڑھ رہی ہے۔ چینی برانڈز خاص طور پر مقبول ہیں کیونکہ وہ دیگر مہنگے غیر ملکی برانڈز کے مقابلے میں بہتر قیمت اور معیار فراہم کرتے ہیں۔دشت بازار کے تاجر محمد بلوچ نے کہاکہ جو گوادر شہر کا واحد الیکٹرانکس اور سولر سسٹمز کا تجارتی مرکز ہے۔




