گوجرہ(نامہ نگار)دو مختلف واقعات میں دو لڑکیو ں کو اغوا کرلیا گیا ۔ چک نمبر 248 گ ب کے لیاقت علی نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہو ئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسی نواسی( الف ) گھر سے سودا سلف لینے کیلئے گئی اس دورا ن عدنا ن وغیرہ چار کس موٹر سا ئیکلو ں پر سوار ہوکر آ ئے اور اسکو اغوا کرکے فرار ہو گئے علا وہ ازیں محلہ نیوپلا ٹ گوجرہ کے محمد کلیم نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی ہمشیرہ( ر ) کو یا سر علی اپنے سا تھیو ں کی مدد سے اغوا کرکے فرار ہو گیا صدر پولیس گوجرہ و سٹی پولیس گوجرہ نے مغویا ن اور ملزما ن کی تلاش شروع کردی ہے ۔




