گوجرہ میں المناک حادثہ،خاتون سمیت3افراد جاں بحق

گوجرہ (نامہ نگار )ٹوبہ روڈ گوجرہ پربس اور ڈالہ میں تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔جبکہ ایک مسافر شدید زخمی ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ ایک بس نمبر4047ایم این بی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گوجرہ کی طرف آرہی تھی کہ چک نمبر 301 ج ب کے قریب سے ڈالہ سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میںڈالہ ڈرائیورنوید سجاد،پرویزاور جویریہ دخترپرویزساکنان 369 اے ٹی ڈی اے تحصیل چوبارہ ضلع لیہ اوربس سوارپرویزاحمد سکنہ فیضان مدینہ گوجرہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ شدیدزخموںکی تاب نہ لاتے ہو ئے ڈالہ سوارتینوں افرادجاں بحق ہو گئے۔ شدیدزخمی کوتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے متوفیان کی نعشیں تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو منتقل کر دیں۔اور پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں