گو جرہ (نامہ نگار) گوجرہ میں بھکاریوں کی یلغار تاجروں سمیت شہری پریشان۔تفصیلات کے مطابق گوجرہ شہر اور محلوں میں بھکاری خواتین ، بچے اور بوڑھے ٹولیوں کی شکل میں پھرتے دکھائی دیتے ہیں جن میں نوجوان لڑکیوں کی کثیر تعداد بھی موجود ہے سارا دن بازاروں میں آنے والوں گاہکوں خواتین ومردوں کو گھیر کر پیسے مانگے جاتے ہیں جس کی زد میں دکاندار بھی آجاتے ہیں ہر منٹ بعد نیا بھکاری دکان میں داخل ہو جاتا ہے شام ہوتے ہی خواتین کمسنبچوں کے ہمراہ چوکو چوراہوں پر بیٹھ جاتی ہیں جہاں سے شہریوں کا گزرنا محال ہوجاتا ہے بھکاریوں کے روپ میں خوبرو لڑکیاں نوجوانوں کو دعوت گناہ دینے میں بھی شامل ہیں بازاروں میں بھکاریوں کے روپ میں چور خواتین بھی پھرتی دکھائی دیتی ہیں جو بازار آئی خواتین کے پرس ودیگر سامان چوری کرکے فرار ہوجاتی ہیں عوامی حلقوں نے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بھکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہی بازاروں اور محلوں میں پھرنے سے منع کیا جائے۔




