گوجرہ(نامہ نگار)تجاوزات کے خاتمہ کیخلا ف آپریشن جاری رہا،عملہ نے دکانداروں کا سامان قبضہ میںلے کر میونسپل کمیٹی منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری محمد ریاض کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر سید یاسر علی شاہ کی نگرانی میں انکرو چمنٹ انسپکٹر معظم علی نے شہر میںقائم ہو نے والی تجاوزا ت کے خاتمہ کیلئے اقدامات شروع کر دئیے ۔انہوں نے عملہ کے ہمراہ بازاروں سے تجاوزات کی زد میں آنیوالالوگوں کا سامان قبضہ میں لے کر میونسپل کمیٹی منتقل کر دیا اوردکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ بازاروں میں تجاوزات سے گریز سے کریں اور اپناسامان اپنی دکانوں کی حدودمیں رکھیں تاکہ شہریوں کے لئے مشکلات پیدا نہ ہو سکیں اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ ان کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔اور جرمانوں کا بھی سامنا کر نا پڑے گا۔




