گوجرہ میں مختلف مقامات سے4موٹر سائیکلیں چوری

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف مقاما ت سے چارموٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ معلوم ہوا ہے کہ حسنیہ کالونی گوجرہ کاشوکت علی اپنی موٹر سا ئیکل نمبر6305اے یو ایم پر سوارہو کرجامع مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے گیااورموٹر سائیکل باہرکھڑی کر کے اندر چلا گیا کہ اس دورا ن نامعلوم چورو ں نے اسکی موٹر سائیکل چوری کر لی۔نیو پلاٹ گو جر ہ کے محمد حامد نے اپنی موٹر سائیکل نمبر 1151اے آر ای اپنے گھر کے برآمدہ میں کھڑی کی جس کو نامعلوم چور نے موقع پا کر چوری کر لیا۔چک نمبر305ج ب کے منصور علی اپنی موٹر سائیکل نمبر3810ایف ڈی ای پر سوار کام کی غرض سے چوک ملکانوالہ گوجرہ آیااور موٹر سائیکل دکان کے باہر کھڑی کی جسکی عدم موجود گی میں نامعلوم چور وں نے چوری کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں