گوجرہ میں وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا،عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا،مختلف وارداتوں میں مال وزر چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ۔عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔آئی جی پنجاب ،عوامی حلقوں نے آرپی اوفیصل آباد اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری طور پر نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کر نے کا مطالبہ کر دیا۔معلوم ہواہے کہ اقبال ٹائون کے عمر سجاد گجرکے ٹوبہ رڈ گڈزاڈامیں تین نامعلوم ڈاکوگھس گئے اور اسلحہ کے زورپر ان سے ایک لاکھ پچاس ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لئے۔ چک نمبر163گ ب کا عبدالغفاراپنی موٹر سائیکل 5401ایف ڈی ایم پر سوارگائوں کے قریب جا رہاتھاجس کودو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دین کر موٹر سائیکل ،نقدی وموبائل چھین لیا۔جبکہ چک نمبر158گ ب کے قربان علی سے 8ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیاچک نمبر98ج ب کوہلی کامحمد اعظم اپنی موٹر سائیکل پر سوار شہر سے گائوں واپس جارہاتھاکہ ڈجکوٹ روڈ پر دو نامعلوم ڈاکوئوں نے روک کراس کے دس ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر وسٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں