گوجرہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکی

گو جرہ( نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے مختلف وارداتوں میںشہریوں کو مال زور سے محروم کر دیا۔رسول پورہ گوجرہ کاشاہد حفیظ اپنی موٹر سائیکل پر سوارفیصل آباد سے گو جرہ واپس آرہاتھاکہ پینسرہ روڈ کے چک نمبر362ج ب کے قریب پیچھے سے آنیوالے موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اس کو اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے 40ہزارروپے نقدی ،دو عددقیمتی موبائل،علاوہ ازیں محمد بلال وغیرہ چک نمبر94ج ب کے قریب جا رہے تھے جن سے ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرموٹر سائیکل نمبر3835ایف ایس ایف ،نقدی ا ورموبائل وغیرہ چھین لئے۔علاوہ ازیں چک نمبر164گ ب کامحمد فیاض اپنے گھر کے صحن میں سویا ہواتھاکہ اس دوران نامعلوم چور اس کے گھر میں داخل ہوااور پچاس ہزارروپے نقدی،قیمتی موبائل ودیگر سامان وغیرہ چوری کر لیااور فرارہو گئے۔واردتوں کی اطلاع تھانہ صدروسٹی پولیس کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں