گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے میچ کھیلنے آئے نوجوان کی موٹر سائیکل سمیت دیگر مقامات سے مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر417ج ب کاحمزہ اپنی موٹر سائیکل نمبر184پر چک نمبر95ج ب کے گرائونڈ میں میچ کھیلنے آیااور موٹر سائیکل گرائونڈکے باہر کھڑی کر کے میچ کھیلنے میں مصروف ہو گیا جس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہوگیا۔رحمت ٹائون کے تنویر اقبال کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہو ئے اور تلاشی لیتے ہو ئے دو لاکھ روپے نقدی چوری کر لئے ۔چک نمبر309ج ب کے منصوراحمد کے احاطہ مویشیاں سے نامعلوم چور نے 90ہزار روپے مالیتی بکرا چوری کر لیا۔نیو پلاٹ گوجرہ کے علی رضا کی زیر تعمیر مکان سے جبکہ چک نمبر 518 ج ب زاہد علی کے ڈیرہ سے نامعلوم چوروں نے واٹر پمپ وغیرہ چوری کر لئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدروسٹی پولیس گوجرہ کو دیدی گئی ہے ۔




