گوجرہ ( نامہ نگار) چورو ں نے مختلف وارداتو ں میں شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر287 ج ب کا تنویر حسین شہر مو ڑ پر کھڑا تھا کہ نا معلو م چورو ں نے اسکی جیب سے دو عدد موبا ئل اور ہزارو ں روپے نقدی نکا ل لی۔ چک نمبر372 ج ب کا طارق محمود اپنی اہلیہ کے ہمراہ رکشہ میں سوار ہوکر شہر آ رہا تھا کہ اسکی اہلیہ کے پرس سے نا معلو م چور نے موبا ئل فون اور ہزارو ں روپے نقدی نکا ل لی،جبکہ چک نمبر 316 ج ب کے طارق نے اپنی موٹر سا ئیکل ڈیرہ پر کھڑی کی ہو ئی تھی جو نامعلو م چور چوری کرلی۔جبکہ عبداللہ پور کالونی کے فیصل نے اپنی موٹر سائیکل نمبر1942ٹی ایس ڈی ہسپتال کے باہر کھڑی کی اور مریض کو لے کر اندر چلا گیا جس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چور نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی اورفرار ہو گئے ۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدرپولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے ۔




