گوجرہ میں چور چھا گئے، عوام مال و زر سے محروم

گوجرہ (نامہ نگار) چورو ں نے چھ مختلف وارداتو ں میں شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ نا معلو م چو رو ں نے محلہ اسلام پورہ کے مجا ید اسلا م کے گھر میں دا خل ہو کرہزارو ں روپے نقدی و موبا ئل فون چوری کرلیا دوسری وردات میں نا معلو م چورو ں نے محلہ اصغر کا لونی کے محمد صدیق کی حویلی سے اسکی قیمتی رائفل چوری کرلیا اور فرار ہوگئے تیسری واردا ت میں نا معلو م چورو ں نے چک نمبر 430 ج ب کے محمدنعیم کے گھر دا خل ہو کر ہزارو ں روپے نقدی و موبا ئل فون چوری کرلیا چوتھی واردات میں چک نمبر 373 ج ب کے اللہ دتہ نے اپنے مویشی حویلی میں باندھ رکھے تھے کہ نا معلو م چور حویلی میں دا خل ہو گئے اور ایک قیمتی گائے اور اسکا بچھڑا چوری کرکے فرار ہو گئے پا نچویں واردات میں نا معلو م چور چک نمبر 431 ج ب کے راحیل افضل کی حویلی میں دا خل ہوگئے اور ہزارو ں روپے ما لیت کی گند م چوری کرکے فرار ہو گئے چھٹی واردات میں چک نمبر 96 ج ب کا محمد حسیب مختلف چکوک میں انٹر نیٹ سروس کا کام کرتا ہے جس نے چک نمبر 93 ج ب میں کیبل بچھا رکھی جہا ں سے علی رضا وغیرہ چار افراد نے ہزارو ں روپے مالیت کی تار چوری کرلی اور فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر سٹی و صدر پو لیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے چورو ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں