گوجرہ (نامہ نگار)سیو ریج لا ئن مقررہ روٹ سے ہٹ کر ڈا لنے پر اہل علاقہ سراپا احتجا ج بن گئے اعلی حکا م سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلا ت کے مطابق گوجرہ شہر کے محلو ں حبیب پارک، لا لہ پارک سمیت دیگر محلو ں میں سیوریج لا ئن ڈالنے کا کا م جاری ہے جس کا پہلے سے نقشہ بنایا گیا ہے مگر ٹھیکیدار سیو ریج لا ئن مین روڈ اور مین بازار کی بجا ئے چھوٹی گلیو ں سے مین پا ئپ لا ئن گزارنے پر بضد ہے جس پر علا قہ مکینو ں راؤ با بر، میا ں رضوا ن، سا بق ناظم محمد افضل، ، رانا محمد یٰسین ،محمدفا روق سمیت دیگر نے شدید احتجا ج کرتے ہوئے مقا می صحافیو ں کو بتا یا کہ انکے محلہ کی گلیا ں چھوٹی چھوٹی ہیں جن میں سیوریج کا ٹھیکیدار مین پا ئپ لا ئن گزارنا چاہتا ہے انہو ں نے کہا کہ مین پا ئپ لا ئن کا روٹ میں ٹوبہ روڈکی سا ئیڈ پر ہے مگر ٹھیکیدار گلیو ں سے گزارنے کی کوشش کر رہا ہے اگر مین پا ئپ لا ئن گلیو ں سے گزاری گئی تو کھدا ئی کے دورا ن شہریو ں کے مکا نا ت گرنے اور شدید نقصا ن پہنچنے کا اندیشہ ہے شہریو ں نے وزیر اعلی پنجا ب مریم نواز اور کمشنر فیصل آ باد مسرت جبیں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نو ٹس لیا جا ئے اور ٹھیکیدار کو پائپ نقشہ کے مطابق گزارنے کا پا بند کیا جا ئے۔




