گوجرہ میں 2دوشیزائوں کو اغوا کر لیا گیا

گوجرہ ( نامہ نگار) دو مختلف وارداتو ں میں دو دوشیزائو ں کو اغوا کرلیا گیا ۔ چک نمبر361 ج ب کے شاہد نوید نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہو ئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی 21 سا لہ ہمشیرہ گھر میں موجود تھی کہ دانش وغیرہ دو افراد آ گئے اور اسکو اغوا کر کے فرار ہو گئے علا وہ ازیں چک نمبر 421 ج ب کے محمد رمضا ن نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی 17 سا لہ بیٹی ام نورین گھر پر موجود تھی کہ کاشف علی وغیرہ تین افراد آ گئے اور اس کو زبردستی اغوا کرکے فرار ہو گئے صدر پولیس گوجرہ نے مغویا ن اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں