گوجرہ(نامہ نگار) پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآ مد کرلی۔ معلو م ہوا ہے کہ تھا نہ نوا ں لاہور پو لیس کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 253 ج ب کا محمد سردار اور چک نمبر 338 ج ب کا عمر فاروق چک نمبر 345 ج ب میں منشیات فروخت کرنے میں مصروف ہیں جس پر پو لیس نے چھا پے مار کر دونو ں کو رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور محمد سردار کے قبضہ سے 1120 گرا م ہیروئین اور عمر فاروق کے قبضہ سے 600 گرا م چرس برآ مد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔




