گوجرہ(نامہ نگار)خوبصورتی کے نام پر شہر کا حلیہ بگاڑنے کیساتھ قومی خزانے کا بے رحمانہ کھلواڑ کرتے ہو ئے شہریوں کے مسائل و مشکلا ت میں اضافہ کر دیاگیا ہے۔بڑھے بڑے گھڑے لھو دکر شہر کاحسن کا تباہ کر دیاگیا۔کاش ان غیر ضروری اور غیر ترقیاتی کاموں پر قومی خزانہ لٹانے کی بجائے عوام کو بجلی ،گیس ،پٹرول میں ریلیف کے ساتھ ساتھ عوام کی خوشحالی،تعلیم اور صحت کے لئے اقدامات کئے جاتے تو عوام کے مسائل ومشکلات میں کمی آتی۔ٹوبہ روڈ انڈر پاس منصوبہ کی تعمیر میں تاخیر گوجرہ کے عوام کیلئے دردر سر بناہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیرضلعی ڈاکٹرعطاء اللہ حمید نے ٹوبہ روڈ انڈر پاس کے روکے گئے منصوبے کے خلاف بطور احتجاج ایک جلسہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔




