گوجرہ کے پاسکو گودام کے قریب نشئیوں کے ڈیرے

گوجرہ ( نامہ نگار )مرکزی جامع مسجد اہلحد یث کے خطیب و ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا عبد القادر عثمان نے کہا ہے کہ پاسکو گودام روڈ انصار کالونی اور ریلو ے کراسنگ پل کے نزدیک صبح و شام نشئی سرعام منشیات اور آئس کا استعمال کرتے ہیں۔ اور انہوں نے مسجد کے قریب بھی ڈیرے جما رکھے ہیں۔ہما ری خواتین کا وہاں سے گزرنا محال ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد اہلحدیث میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ چوری کی وارداتوں میں ا ضافہ ہو چکا ہے۔ مرد، خواتین، بچے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اگر منشیات میں ملوث افراد کو فوری نہ روکا گیا تو کوئی بڑا واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔ انہوں نے آر پی او فیصل آباد، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی ایس پی گوجرہ سے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقہ کو نشئیووں کے بنے ہوئے ایٔرپورٹ سے نجات دلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں