فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز فیصل آباد نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین 215ر۔ب جڑانوالہ روڈ میں فری واٹر ٹیسٹنگ کیمپ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر طالبات کو محفوظ اور غیر محفوظ پانی کے بارے میں آگاہی دی گئی۔طالبات کے گھروں کے پانی کے نمونہ جات کو چیک کیا گیا۔علاوہ ازیں بسم اللہ گارڈن میں مختلف مقامات سے پانی کے نمونہ جات بھی لئے گئے۔




