تاندلیانوالہ (نامہ نگار)تاندلیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 594گ ب میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے سامنے سیوریج کا پانی جمع ہونے سے طالبات اور اہل علاقہ کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے۔ سیوریج کے پانی کی وجہ سے سکول آنے جانے والی بچیوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے، جبکہ تعفن اور گندگی کے باعث علاقہ مکین بھی پریشا نی میں مبتلا ہیں۔اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نکاسی آب کا مثر انتظام کیا جائے۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ سے اپیل کی ہے کہ طلبہ و طالبات کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔




