گٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،4ملزمان گرفتار

لاہور(بیوروچیف)گوالمنڈی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ کر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی ڈویژن کیمطابق ایس ایچ او گوالمنڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزمان کو گٹکا، خام مال اور دیگر سامان سمیت حراست میں لیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے پابندی کے باوجود گٹکا تیار کرنے کا باقاعدہ سیٹ اپ قائم کر رکھا تھا۔پولیس نے کارروائی کے دوران گٹکے سے بھرے چار ڈرم، 100 تیار پیکٹ، 200 پیکٹ سپاری، پانچ کلو لیکوئیڈ، گٹکا تیار کرنیوالی مشین اور دیگر متعلقہ سامان بھی برآمد کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں