فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نشاط آباد کے علاقہ 54 ج ب کے رہائشی ندیم عباس ولد خوشی محمد کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر کمرہ میں جا کر سر میں گولی مار لی’ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ موقع پر پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔




