فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی، بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ کی رہائشی 32سالہ آمنہ زوجہ نیاز علی کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا، تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، علم ہونے پر اہل خانہ تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے،جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئی، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔




