فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایس ایچ کو تھانہ مدینہ ٹائون ارسلان باری نے 9سالہ گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد ہمسائے کی چھت پر پھینکنے والے اوباش ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق 229ر۔ب مکوآنہ کی رہائشی رانی بی بی زوجہ سلمان نے بتایا کہ اس کی 9سالہ بیٹی عاصمہ عبداللہ گارڈن میں عذرا بی بی زوجہ عاشق کے گھر پر ایک سال سے کام کر رہی تھی ۔28اکتوبر کو اپنے بیٹے جمشید کے ہمراہ بیٹی کو ملنے عبداللہ گارڈن آئی اور بیٹی کو نیچے نہ پا کر بالائی منزل پر سرونٹ روم کی طرف گئی تو اوباش ملزم ڈرائیور یوسف بچی سے زیادتی کر رہا تھا اور ان کو آتا دیکھ کر بچی کو ہمسائے ضیاء کی چھت پر پھینک کر فرار ہو گیا بچی کے جسم پر بھی شدید چوٹ آئی۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون ارسلان باری نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لیتے ہوئے اوباش ملزم ڈرائیور یوسف کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ سی پی اوتنویر حسین نے ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔




