گھریلو ناچاقی پر شوہر نے سر میں بالا مار کر بیوی کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو ناچاقی پر مشتعل شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا کر بیوی کو ابدی نیند سلا دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ گڑھ کے علاقہ ٹھٹھہ کمیر جلی فتیانہ کی رہائشی فوزیہ بی بی دختر ریاض کی شادی نذر حسین سے ہوئی تھی، کچھ عرصہ سے میاں بیوی میں جھگڑا ہونے لگا، گزشتہ روز بھی نذر حسین کا کسی بات پر اہلیہ فوزیہ سے جھگڑا ہوا تو اس نے طیش میں آ کر لکڑی کا بالا بیوی کے سر میں مارا جسکی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہو کر گر پڑی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور قاتل شوہر نذر حسین کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں