گوجرہ (نامہ نگار) نواحی گائوں میںشوہر نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے بیوی کوزخمی کردیا۔شدید زخمی کوہسپتال منتقل کر دیاگیا۔معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 358 ج ب دلم کے غلا م شبیر کا اپنی 40 سا لہ اہلیہ فضیلت بی بی کے سا تھ جھگڑا ہوگیا جس پر غلا م شبیر نے پستو ل سے فائرنگ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا شدید زخمی خا تون کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کیا گیا جہا ں سے مخدوش حالت کے پیش نظر الا ئیڈ ہسپتا ل فیصل آ باد منتقل کردیا گیا جہا ں پر اسکی حالت نازک بیا ن کی جاتی ہے اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کی تلا ش شروع کردی ہے۔




