فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو پریشانی پر کانسٹیبل نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ غلام محمد آباد کی چوکی سدھوپورہ میں تعینات کانسٹیبل رانا محمد فیصل سکنہ 60 ج ب شہباز پور کچھ عرصہ سے گھریلو حالات کی وجہ سے پریشان تھا۔ گزشتہ روز اس نے اپنے گھر 60 ج ب میں گھریلو پریشانیوں سے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں، حالت غیر ہونے پر اہلخانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوششیں کی لیکن دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔




