لاہور (بیوروچیف) گیس کا بحران آر ایل این جی نہ آنے کی وجہ سے شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع سوئی ناردرن کے مطابق آر ایل این جی کے موجودہ ذخائر میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے، پاور اور کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ گھریلو صارفین کو بھی سپلائی میں کمی کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس کی سپلائی صرف 700 ملین کیوبک فٹ پرآگئی جو ایران امریکا جنگ سے پہلے روزانہ 1200ملین کیوبک فٹ تھی۔ ذرائع سوئی ناردرن کا کہنا ہے گیس کا شارٹ فال600ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔ دوسری جانب سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ کھانے کے تینوں اوقات میں پوری گیس فراہم کی جا رہی ہے۔




