کمالیہ(نامہ نگار)انجمن گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے رہنما رانا راشد خاں اور عوامی و سماجی حلقوں نے کہ کمالیہ میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیس کی عدم دستیابی صرف صبح کے اوقات تک محدود نہیں رہی بلکہ دن بھر گیس کی فراہمی متاثر رہتی ہے ، جس سے گھریلو صارفین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔گیس کی بندش کے باعث متعدد شہری مجبور ی کے تحت ہوٹلوں کا رخ کر رہے ہیں، تاہم مہنگائی کے موجودہ دور میں ہوٹلوں کے اخراجات برداشت کرنا بھی عام آدمی کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔رانا راشد خان اور عوامی حلقوں نے کہا کہ سوئی گیس کی طویل بندش نے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے اور عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کمالیہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا فوری اور مستقل حل نکالا جائے ۔




