ہائیکورٹ بار کے ملازمین 4ماہ سے تنخواہوں سے محروم

لاہور (بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ بار کے ملازمین 4ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث ہائیکورٹ بار شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ملازمین کے مطابق تنخواہیں بند ہونے سے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے، جبکہ چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین شدید پریشان ہیںملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے کے باعث گھریلو اخراجات چلانا مشکل ہو گیا ہے، انہوں نے فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاق اور پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کے باعث ہائیکورٹ بار مالی بحران کا شکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں