لاہور (بیوروچیف) وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)کے بورڈ اجلاس میں ادارے کی کارکردگی، شفافیت اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں دکانوں کے سائن بورڈز کی فیس وصولی کا نظام محکمہ ایکسائز کے ذریعے آٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ فیسوں کی وصولی کی شرح میں اضافہ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ ایکسائز کو انتظامی اخراجات کی ادائیگی جمع شدہ فیس کے پول سے مخصوص طریقہ کار کے تحت کی جائے گی۔بورڈ اجلاس میں نئی قائم شدہ ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے لیے آپریشنل گاڑیوں کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے مرحلہ وار ڈیجیٹلائزیشن پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔




