لاہور (شوبز نیوز) ماڈلنگ اور ایکٹنگ کا شوق مجھے بچپن سے ہی تھا شوق جب جنون میں بدلا تو میں اچھی ماڈل بن گئی۔ نامور ماڈل رومیسہ سعید نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ رب العزت نے مجھے ٹیلنٹ سے نوازا۔ مجھے ماں باپ کی سپورٹ اور دعائیں میرے ساتھ ہیں آج میں جو کچھ بھی ہوں یا بن رہی ہوں یہ سب میری ماں باپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔کلائمکس آرٹ پروڈکشن کے سی ای او محمد علی رضا شیخ نے مجھے بہت سپورٹ کیاہے۔ان کی سرپرستی میں پہلی بار ماڈلنگ کی اور فلم انڈسٹری میںقدم رکھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رومیسہ سعید نے کہا کہ میری فیورٹ ہیروئن ہانیہ عامر ہیں۔، انشاء اﷲ ہر پائیدار پاکستانی فیملی فلم میں اچھا رول کروں گی۔ پہلے شوٹ میں بہت زیادہ نروس تھی، دیگر ٹیم ممبرز نے بھرپور سپورٹ کیا اور یوں کسی نہ کسی طرح اپنا کام کرنے میں کامیاب ہوئی۔




