ہلک ہوگن کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی

واشنگٹن (سپورٹس نیوز) معروف پروفیشنل امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی۔عالمی شہرت یافتہ ریسلر ہوگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا جو 71 سال کی عمر میںانتقال کر گئے تھے۔پنلاس کانٹی کے فارنزک سائنس سینٹر کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ معروف سابق ریسلر ہوگن کی موت کی تصدیق شدہ وجہ شدید دل کا دورہ (Acute Myocardial Infarction) تھی جسے عام طور پر ہارٹ اٹیک کہا جاتا ہے’ ہوگن کے دل کے پٹھوں کو خون کی روانی میں اچانک رکاوٹ پیدا ہوئی جس کے باعث ٹشو کو نقصان پہنچا، انہیں دل کی ایک بیماری ایٹریئل فبریلیشن لاحق تھی جس میں دل کی دھڑکن بے ترتیب اور تیز ہو جاتی ہے۔مزید یہ کہ معروف ریسلر کینسر کی ایک قسم کرونک لمفوسائٹک لیوکیمیا کا بھی شکار تھے جو سفید خون کے خلیات (لیمفوسائٹس)کو متاثر کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں