ہمیشہ محنت سے کام کرنے کی کوشش کرتی ہوں، سارہ خان

اسلام آباد (شوبز نیوز) نامور ماڈل سارہ خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ محنت اور لگن سے کام کیا ہے جو لوگ محنت نہیں کرتے وہ کبھی کامیابی حاصل نہیں کرسکتے۔ ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے کہا کہ فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا۔ فلموں میں کام کرنا ان کی خواہش ہے اچھے رول کی آفر ہوئی تو انکار نہیں کروں گی۔ بہترین ماڈل ایوارڈ حاصل کرنا ان کا خواب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں