ہم سب کو مل کر جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرنا ہے،سی پی او

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی اوفیصل آبا د تنویر حسین نے پولیس لائنز کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر میں ڈولفن اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے۔ سی پی او فیصل آباد اور ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک نے اچھی کارکردگی پر ڈولفن کے جوانوں کو نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹس دیئے۔ ڈولفن کی ٹیم نمبر 12 ہیڈ کانسٹیبلان فیصل عظیم ،فیصل منظور اور کانسٹیبلان محمد رضوان اور عرفان کو انعامات دئیے گئے۔ ٹیم نے دوران سنیپ چیکنگ مقدمہ میں مطلوب ملزم کے قبضہ سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی تھی، ارسلان نامی ملزم نے مالک شیخ انس کی ایک کروڑ روپے کی رقم چوری کی تھی۔ سی پی او فیصل آباد نے اچھی کارکردگی پر ڈولفن کے جوانوں کو شاباش دی۔ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے کہا کہ آئندہ بھی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہم سب کو یکجان ہو کر جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں