فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن)سٹی کے ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے حکومت کی جانب سے آپریشن بنیان المرصو ص کی شاندار کامیابی کے اعتراف میں ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق کے طور پر منانے اور شہدا پیکج کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستا ن کے بہادر افسران و جوانوں نے وطن کی حفاظت کا اپنی قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیا ہے ۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 15 کمسن بچوں اور 7 خواتین سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا۔




