ہوٹل میں آتشزدگی’ بنگلادیشی سمیت 9افراد ہلاک

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر کولکتہ میں ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں بچے سمیت9افراد ہلاک اور کم از کم6زخمی ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بنگلادیشی شہری بھی شامل تھے، جو طبی علاج کے لیے کولکتہ آئے ہوئیتھے۔مقامی پولیس کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 50 منٹ پر ہوٹل کی عمارت کی دوسری منزل پر لگی جس پر 1 گھنٹے کے اندر قابو پا لیا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران تقریباً 30 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہوٹل میں آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں