برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ 50روسی بینک اور مالیاتی اداروں پرمزید پابندیاں عائد کردی گئیں’113روسی شہری بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں یورپی یونین کے مطابق روسی تیل اور توانائی کے شعبے سے وابستہ اداروں پر بھی پابندیاں کی گئی ہے۔یورپی یونین کے مطابق یہ پابندیاں ان معاشی شعبوں سے وابستہ افراد اور اداروں کے خلاف عائد کی گئی ہیں جو روس کی جنگی کارروائیوں کے لیے آمدنی کا اہم ذریعہ فراہم کرتے ہیں اور روس کے خفیہ تیل بردار بحری بیڑے کی معاونت کرتے ہیں۔ یورپی یونین نے کہا روس کے بینکاری شعبے پر پابندیوں کا دائرہ وسیع کرنیکا مقصد ان مالیاتی ذرائع کو محدود کرنا ہے جن کے ذریعے روسی حکومت کی آمدنی کی ترسیل اور جنگی اخراجات کی مالی معاونت کی جاتی ہے۔یورپی یونین نے مزید کہا کہ یوکرین کی خود مختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔




