اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2روپے 88پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی ہے۔درخواست کے مطابق اکتوبر کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو 10ارب 35کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست پر 26 نومبر کو سماعت کی جائے گی جس میں سی پی پی اے کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار اور مقف کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق درخواست کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر مجموعی طور پر 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے سماعت کے بعد جاری کیا جائے گا۔




