سنگاپور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب 17سے 19نومبر 2026 تک تین روزہ سرکاری دورے پر سنگاپور پہنچ گئے۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق، وزیر خزانہ سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول 2026 میں شرکت کریں گے۔ سنگاپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے وزیر خزانہ کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیر خزانہ گلوبل ایس ایم ای فنانس فورم میں شرکت کریں گے، جہاں وہ 18 نومبر کو ایس ایم ایزکی ترقی، روزگار کے مواقع اور مسابقتی صلاحیت سے متعلق وزارتی مکالمے سے خطاب کریں گے۔




