یونیورسٹی آف کمالیہ میں نئے تعلیمی سال کے داخلوں کا آغاز

کمالیہ(نامہ نگار)یونیورسٹی آف کمالیہ میں نئے تعلیمی سال 2026-27کے داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر ڈاکٹر یاسر نواب نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے یونیورسٹی میں دستیاب جدید تعلیمی سہولیات ، معیاری تدریسی ماحول اور داخلہ پالیسی کے مختلف پہلوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر رئیس انصاری اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد اویس بھی موجود تھے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر یاسر نواب نے بتایا کہ یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ، بزنس، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، آرٹس، سوشل سائنسز سمیت متعدد انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داخلے شروع ہیں۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جون 2026مقرر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف کمالیہ طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں